ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تیجسوی کے بعد اب تیج پرتاپ کا نمبر، سشیل مودی نے دیا تحقیقات کا حکم

تیجسوی کے بعد اب تیج پرتاپ کا نمبر، سشیل مودی نے دیا تحقیقات کا حکم

Tue, 01 Aug 2017 11:16:00    S.O. News Service

پٹنہ،31؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بہارکے مشہورمہاگٹھ بندھن ٹوٹنے کے بعد بھی لالو خاندان کی مشکلیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔تیجسوی کے بعداب تیج پرتاپ یادو بھی پھنستے نظر آرہے ہیں۔مٹی گھوٹالے میں بہار کے نائب وزیر اعلی سشیل مودی نے تیج پرتاپ یادو کے خلاف ویجلنس تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔جنگلات و ماحولیات کے وزیر سشیل مودی نے محکمہ کو بھی پورے معاملے میں طلب کیا ہے۔مال تعمیر کے دوران چڑیا گھر سے مٹی خریداری کے معاملے میں جنگلات و ماحولیات کے سیکشن میں نئے سرے سے ڈالی شروع کر دی ہے۔غور طلب ہے کہ نئی حکومت تشکیل ہونے کے بعد جنگل ماحولیات کی وزارت نائب وزیراعلیٰ سشیل مودی کے پاس ہے اور انہوں نے تمام فائلوں کو اپنے پاس منگوایاہے۔اسی موقع پر سشیل مودی نے میڈیاسے کہاکہ میں نے اپنی ذمہ داری سنبھال لی ہے،اب میں پہلے جائزہ کروں گا پھر اپنی ترجیحات طے کروں گا،ترقی اور بدعنوانی سے جنگ میری پہلی ترجیح ہے۔اس حکومت کا قیام ہی بدعنوانی سے لڑنے کے لیے ہواہے۔کرپشن کی وجہ سے ہی مہاگٹھ بندھن ٹوٹا اور اس کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی،ہم کسی کو نہیں چھوڑیں گے چاہے وہ گمنام پراپرٹی کامجرم ہویاپھرکروڑوں بدعنوانی یا سیاہ دولت کا،یہ ہماری سب سے بڑی ترجیح ہے۔مودی نے اس کے آگے کہا کہ ترقی کے ساتھ ساتھ ہم ریاست کے قانون نظام پر بھی کام کریں گے،ہم مسلسل اپنے کام کا جائزہ لینے کے ساتھ آگے بڑھیں گے،اگر ہم کہیں کوئی غلطی ہو گی ہم اسے ٹھیک کریں گے،ریت مافیاؤں کے خلاف تحقیقات کرائی جائے گی۔یہ بالکل طے ہے کہ مٹی گھوٹالے کی جانچ کرائی جائے گی۔خزانہ اور وزیر ماحولیات سشیل مودی نے کہا کہ مٹی گھوٹالہ بہت چھوٹا 40-50لاکھ روپے کا ہے۔مٹی اسکینڈل کے ذریعے ہی ہم جان پائیں گے کہ لالویادو 1000کروڑ سے بھی زیادہ قیمت کی گمنام جائیدادکے مالک تھے،ہم مٹی گھوٹالے سے متعلقہ فائلوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔مودی نے مزید کہا کہ ان کی حکومت پٹنہ اورارد گردکے علاقوں میں چل رہے مٹی کی کان کنی میں منسلک مافیاؤں پر سخت محنت کر رہی ہے، اس میں کئی آرجے ڈی لیڈرشامل ہیں۔اتفاق سے، پٹنہ پولیس نے اتوار کو ریت کان کنی مافیا کے خلاف بڑی کارروائی کی اور اس سلسلے میں34سے زیادہ افرادکو گرفتار کیا ہے۔


Share: